قطری وزیراعظم آج واشنگٹن میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

Share

قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آج واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان اسرائیل کے قطر پر حملے اور غزہ میں جنگ بندی مذاکرات پر بات چیت کا امکان ہے۔دوحہ میں حماس قیادت پر اسرائیلی حملے میں شہید چھ افراد کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔قطری وزارتِ داخلہ کے مطابق نمازِ جنازہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، اعلیٰ سرکاری عہدے داروں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔شہداء میں حماس رہنما خلیل الحیا کے بیٹے ہمام الحیا، قطری سیکیورٹی اہل کار بدر سعد الحمیدی اور دیگر سیکیورٹی گارڈز شامل تھے۔حماس کا کہنا ہے قیادت پر حملے سے بھی غزہ جنگ بندی کے لیے اُس کی شرائط تبدیل نہیں ہوں گی

Check Also

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپوں اور آبادکاروں کے حملوں میں شدت

Share فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق مختلف علاقوں میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملے …