برازیلین سپریم کورٹ نے سابق صدر بولسونارو کو مجرم قرار دیدیا

Share

برازیلین سپریم کورٹ نے سابق صدر بولسونارو کو مجرم قرار دینے کا فیصلہ سنادیا، پانچ رکنی بینچ میں تین ججز نے سزا کےحق میں فیصلہ دیا۔وکیل سابق صدر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے، سماعت کیلئے11 ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔سابق صدر بولسونارو گھر میں نظر بند ہیں، وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔سابق برازیلین صدر بولسونارو کےحق میں متعدد شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔واضح رہے کہ صدر بولسونارو پر 2022 کے الیکشن کے بعد اقتدار پر قبضے کی کوشش کا الزام ہے

Check Also

پاکستانی وزیر داخلہ کا دورہ دوطرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا، اسماعیل بقائی

Share ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ کا …