اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے

Share

اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےاس کے علاوہ پشاور، سوات، چترال اور ایبٹ آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 20 منٹ پر محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 190 کلومیٹر اور مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔زلزلے سے عوام میں خوف ہراس پھیل گیا، لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف نیو یارک پہنچ گئے

Share وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے …