حافظ آباد میں 3 افراد کو قتل کرنے کے بعد لاشیں جلانے کے واقعے میں نامزد ایک اہم ملزم گرفتار

Share

حافظ آباد میں 3 افراد کو قتل کرنے کے بعد لاشیں جلانے کے واقعے میں نامزد ایک اہم ملزم کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق تہرے قتل کا ملزم قطر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا جسے اسلام آباد ایئر پورٹ پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ملزم کو گرفتاری کے بعد تھانہ ونیکے تارڑ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں مزید تفتیش جاری ہےدو روز قبل ملزمان نے 3 افراد کو قتل کرنے کے بعد ان کی گاڑی کو آگ لگا دی تھی۔ مقتولین میں ایک اسپین سے آنے والا شخص اور ایک پولیس کانسٹیبل شامل تھا۔اس مقدمے میں پولیس تھانہ ونیکے تارڑ میں 8 نامزد اور 8 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا

Check Also

کوہاٹ خودکش دھماکے کے بعد آپریشن مکمل، 8 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے …