اسلام آباد، مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلنے والے نالوں میں طغیانی

Share

اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلنے والے نالوں کی طغیانی کے باعث چک شہزاد اور پارک روڈ سے گزرنے والے برساتی نالوں میں شدید تغیانی ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے انتظامیہ کو بارہا آگاہ کیا لیکن ابھی تک کوئی ٹیم نہیں آئی۔دوسری جانب آج موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کاخدشہ ہے۔بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، مری، گلیات اور کشمیر کے بر ساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، باقی دریا اپنے اپنے ہیڈ ورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

Check Also

آج ملک بھر میں تیز بارشوں کی پیش گوئی، کراچی میں ہلکی بارش متوقع

Share پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج تیز ہواؤں اور …