اپنےوالد ٹرمپ کی انتخابی مہم کاحصہ نہیں بنوں گی، ایوانکا ٹرمپ

Share

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے والد کی الیکشن مہم کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024ء کے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا ہے اور صدارتی انتخابات لڑنے کے حوالے سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دیے ہیں۔کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے وقت ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ موجود نہیں تھیںایک بیان میں ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، میں اپنے والد سے بہت پیار کرتی ہوں لیکن اب میں نجی زندگی کو ترجیح دینے کا انتخاب کر رہی ہوں۔ایوانکا ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سیاسی میدان سے باہر رہ کر میں ہمیشہ اپنے والد سے محبت اور ان کی حمایت کروں گی۔انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کی خدمت کرنے کا موقع ملنے پر میرے لیے اعزاز کی بات ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar