چمن واقعہ افسوسناک، مجرموں کو پکڑنے کے لیے اعلیٰ سطحی جرگہ بنا دیا،افغان طالبان

Share

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ چمن میں فائرنگ کے واقعے پر افسوس ہے، مجرموں کو پکڑنے کے لیے اعلیٰ سطحی جرگہ بنا دیا ہے ٹویٹر پر سپن بولدک سے چمن جانے والی سڑک پر پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے امارت اسلامیہ کے ترجمان نے لکھا کہ نامعلوم شخص کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستانی فوجی کے واقعے پر افسوس ہے، اس کی تحقیقات اور مجرموں کی تلاش کے لیے ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی جرگہ بنا دیا ہے۔ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ کے سیکورٹی ادارے اس طرح کے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے لیے سنجیدگی سے توجہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں

Check Also

ایرانی سپریم لیڈر نے 2 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا معاف کر دی

Share ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای نے جیلوں میں قید 2 ہزار سے زائد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *