کرسٹیانو رونالڈو کا بڑا بیٹا پرتگال انڈر 15 ٹیم میں شامل

Share

پانچ بار کے بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے سب سے بڑے بیٹے کرسٹیانو ڈوس سانتوس کو پرتگال کی انڈر 15 فٹ بال ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔کرسٹیانو رونالڈو کے 14 سالہ بیٹے کرسٹیانو ڈوس سانتوس اپنے والد کی طرح سعودی عرب میں النصر کےلیے کھیلتے ہیں۔کرسٹیانو ڈوس سانتوس ماضی میں اپنے والد کے سابق کلبز مانچسٹر یونائیٹڈ اور یووینٹس کےلیے بھی کھیل چکے ہیں، دی سیلیکاؤ‘ انڈر 15 ٹیم کروشیا میں 13 سے 18 مئی کے درمیان ہونے والے ’ولاتکو مارکووِچ یوتھ ٹورنامنٹ‘ میں جاپان، یونان اور انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی۔واضح رہے کہ ریال میڈرڈ کےلیے اب تک سب سے زیادہ گول کرنے والے 40 سالہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے 5 بچے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar