خاتون پر بدترین تشدد کرنے والا شوہر اور دیور گرفتار

Share

ملتان کے علاقے کوٹلہ وارث شاہ میں بیوی پر تشدد کرنے والے شوہر اور اس کے دیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ترجمان سیف سٹی کے مطابق3 روز قبل ویمن ورچوئل پولیس اسٹیشن پر خاتون نے کال کر کے بتایا کہ اس کے شوہر اور دیور نے مل کر اسے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا، خاتون کی درخواست پر اس کے شوہر اور دیور کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ پولیس نے گھر سے فرار ہونے والے خاتون کے شوہر اور دیور کو آج گرفتار کر لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar