مختلف شہروں سے گرفتار 1384 افغانی طورخم منتقل

Share

پاکستان میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 4 ہزار238 غیر ملکی طورخم بارڈر کے راستے واپس افغانستان گئےامیگریشن ذرائع نے بتایا کہ یکم اپریل سے اب تک 15 ہزار609 غیر ملکیوں کو ان کے وطن واپس بھیجا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق مختلف شہروں سے گرفتار 1384 غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کو طورخم منتقل کر دیا گیا۔یاد رہے کہ 17 ستمبر 2023ء سے مارچ 2025ء تک 4 لاکھ 69 ہزار 159 افراد پر مشتمل 70 ہزار 494 افغان خاندان طورخم سرحد کے راستے وطن واپس لوٹ چکے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar