مریم نواز کی پنجاب میں نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری

Share

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔انہوں نے 13 نئے سہولت بازاروں کے زیرِ تکمیل پراجیکٹ جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے، ان سہولت بازاروں کے زیرِ تکمیل پراجیکٹس کے لیے اگست کی ڈیڈ لائن ہے۔وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نوشہرہ ورکاں، بورے والا، کبیر والا، سانگلہ اور جلال پور میں سہولت بازار بنیں گے، جبکہ بہاولپور، اٹک اور مری میں اضافی سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے, انہوں نے مزید بتایا ہے کہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو سہولت بازاروں کے لیے اراضی مختص کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ سہولت بازاروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، شمسی توانائی پر منتقلی کے لیے 69 کروڑ سے زائد فنڈز کی منظوری دے گئی دی

Check Also

چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد بانی کی عدالتوں سے امید ختم ہوچکی، سہیل

Share وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد …