اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، مزید 50 فلسطینی شہید

Share

غزہ کے مختلف حصوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کی شدید بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 50 ہو گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں جہاں 24 گھنٹوں کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خان یونس کے 8 شہداء میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں، گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ کی مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں پر حملہ کر کے مزید 40 فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا۔واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar