کراچی کے گیسٹ ہاؤس سے خاتون کی لاش برآمد، شوہر پر قتل کا الزام عائد

Share

کراچی میں شاہراہ فیصل سے متصل علاقے میں بنے گیسٹ ہاؤس سے خاتون کی لاش ملنے کے معاملے پر ورثاء نے شوہر پر قتل کا الزام عائد کردیا۔خاتون کے ورثاء نے لاش کے ہمراہ گورنر ہاؤس جانے والی سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کو اس کے شوہر نے قتل کیا ہے، اس کی اپنے شوہر سے ناراضی چل رہی تھی۔ورثاء کا کہنا ہے کہ شوہر بہلا پھسلا کر بات کرنے کے بہانے اپنی بیوی کو گیسٹ ہاؤس لے کر گیا، اس نے کیک خرید کر اس میں نشہ آور چیز ملا کر اپنی بیوی کو کھلائی، بےہوشی کے بعد شوہر خنجر سے اسے قتل کر کے فرار ہوگیا۔مقتولہ خاتون کے ورثاء نے پولیس سے کامیاب مذاکرات اور ملزم کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کردیا

Check Also

راولپنڈی میں ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Share راولپنڈی تھانہ چکلالہ کے علاقے ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں …