کوئٹہ سمیت بلوچستان میں موسم سرد ہوگیا، برفباری کی پیش گوئی

Share

وادیٔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود اور موسم سرد ہے۔محکمۂ موسمیات نے آج کوئٹہ، زیارت، قلا ت، بارکھان، موسیٰ خیل، ژوب، چمن میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ادھر سبی، قلات، خضدار، پشین اور گرد و نواح میں بھی بارش کی توقع اور دیگر اضلاع میں بھی موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجۂ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں 14، گوادر میں 16 اور تربت میں 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Check Also

کینیڈا میں موسم سرما کا شدید طوفان، نظام زندگی مفلوج

Share کینیڈا میں موسم سرما کے شدید طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، شدید برفانی …