کل سے ملک میں موسم میں پھر تبدیلی کی پیشگوئی

Share

ملک کے بالائی علاقوں میں کل موسمیاتی نظام داخل ہوگا جو بارشوں اور برف باری کا سبب بنے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 19 سے 21 فروری کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر بعض مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔بلوچستان کے بعض علاقوں میں آج اور کل بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوسکتی ہے۔19 سے 21 فروری کے دوران سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں

Check Also

ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 10 فروری تک بارش کی پیشگوئی

Share محکمہ موسمیات نے آج سے 10 فروری تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش …