چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے نئی کیس مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی

Share

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے نئی کیس مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی۔چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی 6 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

کمیٹی میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال، جسٹس شفیع صدیقی شامل ہیں، ایڈیشنل رجسٹرار اور ڈائریکٹر آئی ٹی بھی کیس مینجمنٹ کمیٹی کا حصہ ہیں۔نئی تشکیل شدہ کمیٹی عدالتی امور کو مؤثر انداز میں نمٹانے اور مقدمات کے جلد فیصلے کو یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی مرتب کرے گی۔

Check Also

کوہاٹ خودکش دھماکے کے بعد آپریشن مکمل، 8 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے …