کراچی میں ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کے انعقاد کے موقع پر ٹریفک پولیس نے روٹ پلان جاری کردیا

Share

ایکسپو سینٹرسے ملحقہ سڑکوں پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے ، شارع فیصل نرسری سے ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو شاہ سلیمان روڈ آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ سے ہیوی اور کمرشل ٹریفک ڈرگ روڈ سے نیپا چورنگی جاسکے گی جبکہ راشد منہاس روڈ سے ملینیم مال ہیوی ٹریفک کو ڈالمیا روڈ آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔حکام نے بتایا کہ ہیوی اور کمرشل ٹریفک کا نیپا چورنگی سے مزار قائد آنے اور جانے والی سڑک پرداخلہ بند ہوگا اور نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن سے بھی ٹریفک اسٹیڈیم روڈ کی جانب نہیں آسکے گی۔یونیورسٹی روڈ کے دونوں ٹریک عام ٹریفک کیلئے کھلے رہیں گے جبکہ حسن اسکوائر سے ٹریفک کو براستہ فلائی اوور شارع فیصل تک جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔اسی طرح نمائش کےدوران سرشاہ سلیمان روڈکےدونوں ٹریک صبح7تاشام6تک بند ہوں گے اور مخصوص اسٹیکرز کی حامل گاڑیاں ہی ایکسپو سینٹرتک جاسکیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar