پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ ،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

Share

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے، ملک بھر میں پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان کا چاند 28 فروری کو نظر آنے کا امکان نہیں، چاند کی پیدائش 28 فروری کو 5 بجکر 45 منٹ پر ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 13 گھنٹے 12 منٹ ہوگی، چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ 29 شعبان کو مطلع کہیں صاف اور کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں ماہ مقدس رمضان المبارک اور عیدالفظر کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Check Also

چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد بانی کی عدالتوں سے امید ختم ہوچکی، سہیل

Share وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد …