پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 2 اہلکار شہید، 6 زخمی

Share

کرک میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔دہشتگردوں نے حملہ بہادر خیل پولیس چوکی پر حملہ کیا، 6 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، شہید ہونے والوں میں عدنان اور نقیب شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق شرپسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے، ڈی پی او کے مطابق 4 زخمی پولیس اہلکا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیئے گئے جبکہ 2 زخمی پولیس اہلکاروں کو پشاور ریفر کیا گیا۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس نے دہشتگردوں کو پکڑنے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar