اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری، 20 جنوری کو حلف برداری

Share

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، 20 جنوری کو حلف برداری تقریب ہو گی۔صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق راجہ انعام امین منہاس اور اعظم خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات ہو گئے ہیں۔وزارت قانون کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دونوں ججز کو ایک سال کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعینات کیا جاتا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو نئے ایڈیشنل ججز کی تقریب حلف برداری 20 جنوری 2025 بروز پیر کو ہوگی۔چیف جسٹس عامر فاروق دونوں نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لیں گے، محمد اعظم خان اور راجہ انعام امین منہاس پیر کو حلف اٹھائیں گے۔

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …