صوبائی گورنر کامذاق اڑانے پر2کامیڈینز کو عدالت کےٹوائلٹ صاف کرنے کی سزا

Share

نائجیریا کے صوبائی گورنر کا مذاق اڑانے پر دو کامیڈینز کو عدالت کے ٹوائلٹ صاف کرنے کی سزا سنا دی گئی۔ ریاست کانو کے عدالتی ترجمان نے کہا کہ عیسیٰ محمد اور نذیفی محمد کو گورنر کے خلاف توہین آمیز باتیں کہنے پر 20 20 کوڑے مارے گئے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں کامیڈینز آپس میں دوست ہیں، انہوں نے عدالت میں اپنے خلاف الزامات کو قبول کیا۔انہوں نے بتایا کہ کامیڈینز کو ٹک ٹاک پر گورنر عمر گنڈوجے کا مذاق اڑانے کی وجہ سے عدالت میں پیش کیا گیا، انہوں نے گورنر کی توہین اور عوام میں اشتعال پیدا کرنے کے الزامات کا اعتراف کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کامیڈینز نے 4 سال پہلے ویڈیو بنائی تھی جو اب دوبارہ وائرل ہو رہی ہے، اسی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا۔عدالت نےملزمان کو حکم دیا کہ وہ گورنر گنڈوجے سے معافی مانگنے کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کریں گے کوڑے مارنے کے علاوہ 10، 10 ہزار نائرا (نائجیرین کرنسی) جرمانہ اور 30 دن تک عدالتی احاطہ اور ٹوائلٹ صاف کرنے کا بھی حکم دیا۔

Check Also

بنگلادیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گا

Share کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *