کویت کے سابق وزیر داخلہ کو کرپشن کیسز میں 14 سال قید کی سزا

Share

کویت میں عدالت نے سابق وزیر داخلہ اور دفاع شیخ طلال الخالد کو عوامی فنڈز میں کرپشن کے مقدمے میں 7 سال قید کی سزا سنا دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویتی عدالت نے سابق وزیر سے ساڑھے 9 لاکھ ہزار دینار کی وصولی کا حکم بھی دیا اور ساتھ ہی ایک دوسرے مقدمے میں انہیں 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔اس سے قبل سابق وزیر تحقیقاتی کمیٹی اور عدالت کے سامنے پیش ہوتے رہے تھے۔انہوں نے اپنے خلاف دائر 2 مقدمات میں لگائے گئے الزامات سے انکار کیا تھا، سابق کویتی وزیر نے غبن اور منی لانڈرنگ کے الزامات کو بھی مسترد کر دیا تھا۔

Check Also

کوہاٹ خودکش دھماکے کے بعد آپریشن مکمل، 8 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے …