لاہور میں بوندا باندی سے سردی میں اضافہ، مزید بارش کی پپیشگوئی کر دی

Share

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بوندا باندی کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔شہر لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، مال روڈ، انار کلی، سمن آباد، چوک یتیم خانہ، اقبال ٹاؤن، ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ اور چونگی امر سدھو میں بادل برس پڑے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج وقفے وقفے سے بارش برسنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک جا پہنچا ہے، ہوا کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

Check Also

کینیڈا میں موسم سرما کا شدید طوفان، نظام زندگی مفلوج

Share کینیڈا میں موسم سرما کے شدید طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، شدید برفانی …