جسٹس منصور علی کی بطور انتظامی جج سپریم کورٹ ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت

Share

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے بطور انتظامی جج سپریم کورٹ ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت کر لی۔ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ کو ایڈمنسٹریٹو جج سپریم کورٹ مقرر کیا تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ کے انتظامی جج کی حیثیت سے ذمہ داری ادا کرنے سے معذرت کر لی اور بھیجی گئیں انتظامی فائلوں پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ انتظامی جج کےعہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں۔

Check Also

پاکستانیوں کی رجسٹرڈ آبادی کتنی ہے؟ نادرا نے تفصیلات پبلک کردیں

Share نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک میں رجسٹرڈ آبادی کی تفصیلات جاری …