یونان کشتی حادثہ: سہولت کاری کے الزام میں ایف آئی اے نے اپنے 2افسر گرفتار کرلیے

Share

یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے سہولت کار انسانی سمگلرز کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے لاہور نے 3ٹیمیں تشکیل دیدیں جبکہ انسانی سمگلرز کیخلاف مقدمہ درج کرکے فیصل آباد سرکل نے غفلت برتنے پر اپنے 2 افسروں کو گرفتار کرلیا ۔باخبر ذرائع کے مطابق ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیموں کو فیلڈ میں بھیج دیا گیاہے ،چھاپہ مار ٹیموں کو جہاں بھی ملزموں کا سراغ ملا کارروائی کر سکیں گی۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کا عملہ گزشتہ پوری رات ڈیوٹی پر موجود رہا ، کوئی مرد افسر یا ملازم دفتر میں نہیں رہا،سب فیلڈ میں رہے ۔ ٹیموں کو انسپکٹر غضنفر عباس، ملک تصدق اور محسن عقیل لیڈ کر رہے تھے ۔سینئر آفیسر نے بتایا اسلام آباد سے ہدایات ہیں کہ فوری کارروائی کریں۔دریں اثنا ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد سے جاری بیان کے مطابق یونان کشتی حادثہ میں ملوث 3انسانی سمگلرز کیخلاف مقدمہ درج کرکے غفلت برتنے پر اپنے 2 افسروں انسپکٹر زبیر اشرف اور سب انسپکٹر شاہد عمران کو گرفتار کر لیا ہے ، جو فیصل آباد ایئرپورٹ پر بطور شفٹ انچارج تعینات تھے ، انہوں نے دوران ڈیوٹی مسافروں کی سکریننگ میں غفلت کا مظاہرہ کیا۔اعلامیہ کے مطابق یونان کشتی حادثہ کے 18 متاثرین نے فیصل آباد ایئرپورٹ سے بیرون ملک سفر کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar