ویرات کوہلی نے اہلیہ اور بچوں سمیت جلد بھارت چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہونے کا منصوبہ بنا لیا

Share

بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ جلد بھارت چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہو جائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویراٹ کوہلی اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور بچوں کے ساتھ انگلینڈ منتقل ہوں گے۔ویرات کوہلی کے بچپن کے کوچ راجکمار شرما نے کرکٹر کے بھارت چھوڑ کر انگلینڈ منتقلی کا دعویٰ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کچھ عرصے سے زیادہ تر وقت انگلینڈ میں ہی گزارتے ہیں، یہ دونوں لندن میں پراپرٹی کے بھی مالک ہیں۔کوچ راجکمار شرما نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی اہلیہ انوشکا شرما اور بچوں کے ساتھ لندن منتقل ہونے کا پلان کر رہے ہیں، وہ کرکٹ کے ساتھ زیادہ وقت اپنی فیملی کے ساتھ ہی گزارتے ہیں.

Check Also

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود فیصل آباد میں سپردِ خاک

Share پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود کی نمازِ جنازہ راجہ غلام رسول …