آئندہ 24 گھنٹوں میں چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان

Share

آئی سی سی چیمپئنزٹرافی سے متعلق آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم قرار دیئے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے بھارت کے میچز سری لنکا میں کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے، پی سی بی نے متبادل آپشن کے طور پر پاک بھارت میچ کولمبو میں کرانے کی تجویز دی ہے۔بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی چاہتا ہے سری لنکا سے اگر اچھی آفر ملتی ہے تو میچز وہاں کرالیے جائیں، وینیو کا کرایہ، گیٹ منی، سکیورٹی اخراجات، ہوٹلنگ اور پروڈکشن اخراجات کو مدنظر رکھا جائے گا تاہم کولمبو میں بھارت کے تمام میچز منعقد کرانے کے امکانات کم ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاک بھارت ٹاکرے کیلئے دبئی کا وینیو فیورٹ ہے، آئی سی سی آئندہ 24 گھنٹوں میں چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دے سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar