سانحہ 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

Share

انسدادد ہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کے کیس میں 8 روپوش پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال، حماد اظہر اور مراد سعید کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے جبکہ زبیر خان نیازی ،حامد رضا گیلانی،محمد جاوید ،عبد الصمد اور واثق قیوم بھی اشتہاریوں کی فہرست میں شامل ہیں۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے،عدالت نے تھانہ نصیر آباد کے مقدمہ میں پولیس کی درخواست پر کارروائی کی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہو چکے ہیں، وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے مگر ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے۔

Check Also

کوہاٹ خودکش دھماکے کے بعد آپریشن مکمل، 8 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے …