خاتون پولیس اہلکار نے زیادتی کےملزم کی فرار کی کوشش ناکام بنا دی

Share

لاہور ہائی کورٹ میں خاتون پولیس اہلکار نے زیادتی کے ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔عدالتِ عالیہ سے ضمانت خارج ہونے پر ملزم عبدالرزاق نے بھاگنے کی کوشش کی جس پر تفتیشی خاتون سب انسپکٹر نے ملزم عبدالرزاق کو کالر سے پکڑ لیا۔خاتون پولیس اہلکار نے ملزم کو پکڑنے کے بعد اس کے بازو کپڑے سے باندھ دئیے ملزم عبدالرزاق کے خلاف جلال پور بھٹیاں میں زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔واضح رہے کہ ملزم عبدالرزاق نے ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی جس پر اس نے فرار ہونے کی کوشش کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar