
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نےتحریری فیصلہ جاری کر دیا۔گیارہ صفحات پر مشتمل فیصلہ عدالتِ عالیہ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے تحریر کیا۔لاہور ہائی کورٹ نے درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے کر نمٹا دیا۔جاری کیے گئے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے پاس اس کیس کو سننے کا اختیار نہیں، عدالت صرف اس سرکاری ملازم کا کیس سن سکتی ہے جو سروس ٹربیونل کے دائرہ اختیار میں نہ ہو۔تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ درخواست گزار کے پاس اپنے محکمے اور سروس ٹربیونل سے رجوع کرنے کا فورم موجود ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار چاہے تو قانون کے مطابق متعلقہ فورم سے داد رسی کے لیے رجوع کر سکتاتحریری فیصلے میں عدالت کی جانب سے فیصلے کو عدالتی نظیر بھی قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی اپنی معطلی کے خلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر نمٹا دی تھی۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اپنی درخواست میں وفاقی حکومت، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور پنجاب حکومت کوفریق بنایا تھا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved
Nhiều người vẫn hiểu lầm rằng tất cả các trang nhà cái đổi thưởng đều là cờ bạc trá hình và bất hợp pháp. Thực tế, raja slot365 hoạt động dưới sự giám sát của các tổ chức cấp phép uy tín trong ngành iGaming quốc tế. Nền tảng này tuân thủ nghiêm ngặt các quy định về chống rửa tiền, bảo vệ người chơi và chơi game có trách nhiệm. TONY12-12