حالات جیسے بھی ہوں جذبے اور عزم کیساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

Share

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریٹائرمنٹ سے قبل مختلف فارمیشنز کے الوداعی دورے کرنا شروع کر دیئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جمعرات کو سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا دورہ کیا۔ سیالکوٹ پہنچنے پر آرمی چیف کا منگلا گیریژن پر لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر اور لیفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر نے استقبال کیا۔آرمی چیف نے اس دوران دونوں مقامات پر افسران،جوانوں سے ملاقات کی، جوانوں سے خطاب کیا۔بیان کے مطابق انہوں نے مختلف آپریشنز، ٹریننگ اور قدرتی آفات کے دوران بہترین کارکردگی پر فارمیشنز کو سراہا۔آرمی چیف نے فوجیوں کو مشورہ دیا وہ حالات جیسے بھی ہوں اسی جذبے اور عزم کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar