عمران خان اور بشریٰ بی بی سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج

Share

اولپنڈی کے تھانہ نصیرآباد میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔سابق صدر عارف علوی، علیمہ خان، علی امین گنڈاپور، عمر ایوب، شہریار ریاض، حماد اظہر، اسد قیصر سمیت دیگر قیادت کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے کے مطابق بانی نے 22 نومبر کو اڈیالہ جیل میں ملاقات میں اسلام آباد میں چڑھائی کے لیے اکسایا اور بشریٰ بی بی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان سے کارکنان کو اشتعال دلایا، درج کیے گئے مقدمے کے مطابق ملزمان نے سازش کے تحت سڑکیں بلاک کر کے عوام کا راستہ روکا اور ملزمان نے پولیس افسران پر ڈنڈوں، غلیل، کانچوں اور پتھروں سے حملہ کیا۔مقدمے میں پی ٹی آئی قیادت سمیت 75 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے اور دہشت گردی سمیت مجموعی طور پر 16 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar