ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر منتخب

Share

ٹوری کے سابق سیکرٹری خارجہ لارڈ ولیم ہیگ کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا اگلا چانسلر منتخب کر لیا گیا ہے۔لارڈولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کی 800 سالہ تاریخ میں160 ویں چانسلر منتخب ہوئے ہیں، وہ آئندہ برس کےآغاز میں 10 برس کے لیے چانسلرکا عہدہ سنبھالیں گے۔ولیم ہیگ نے 50 فیصد ووٹ حاصل کرکے چار دیگر شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو شکست دی، ولیم ہیگ برطانیہ کے سابق وزیرخارجہ اور کنزرویٹو پارٹی کے مرکزی لیڈر بھی رہ چکے ہیں۔خیال رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کے لیے کاغذات جمع کروائے تھے، تاہم یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والی حتمی فہرست میں عمران خان کا نام شامل نہیں تھا

Check Also

سی ایس ایس 2024ء کے حتمی نتائج جاری

Share فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2024 کے حتمی نتائج جاری کر …