آئینی بینچ: پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد

Share

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کر دی۔آئینی بینچ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ خیبر پختون خوا کی زبانی استدعا مسترد کر دی۔موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی سے متعلق کیس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی ویڈیو لنک پر پیش ہونے، خیبر پختون خوا حکومت کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ روز دونوں اطراف سے ہلاکتیں ہوئیں، معاملے پر آئینی بینچ از خود نوٹس لے سکتا ہے۔انہوں نے استدعا کی کہ آئینی بینچ ان واقعات پر ازخود نوٹس لے۔جس پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پیش ہو کر سیاسی باتیں نہ کریں۔آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جو معاملہ ہمارے سامنے ہے نہیں، اسے نہیں دیکھ سکتے۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ یہ معاملہ ہمارے سامنے نہیں ہے، اس پر بات نہیں کرنا چاہتے۔جس کے بعد آئینی بینچ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ خیبر پختون خوا کی زبانی استدعا مسترد کر دی

Check Also

گلشن اقبال کراچی میں ڈاکو بجلی کی تاریں ٹرک میں ڈال کر فرار

Share کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈاکو بجلی کی تاریں اور دیگر سامان ٹرک …