سندھ حکومت کا سول کورٹ رولز میں ترمیم کا فیصلہ

Share

سندھ حکومت نے سندھ سول کورٹ رولز میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے فیصلہ سندھ ہائی کورٹ میں براہ راست رٹ اختیار کو ختم کرنے کےلیے کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں براہ راست رٹ اختیار سماعت میں دیوانی مقدمہ داخل کیا جاسکتا ہے، براہ راست رٹ اختیار سماعت سے 25 ہزار مقدمات سندھ ہائیکورٹ میں موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق رولز میں ترمیم سے دیوانی مقدمات براہ راست عدالت عالیہ سندھ میں چیلنج نہیں ہوسکیں گے، رولز میں ترمیم سے سائلین ماتحت سول کورٹس سے ہوکر سندھ ہائی کورٹ اپیل میں جائیں گے۔

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …