ملک بھر میں سموگ کا راج برقرار، لاہور آج پھر آلودہ ترین شہر

Share

ملک کے مختلف شہروں میں سموگ کا راج برقرار ہے جبکہ لاہور آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے۔باغوں کے شہر کا اے کیو آئی 780 ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1404، امریکن کونصلیٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 826 جبکہ ڈی ایچ اے کے علاقے کا اے کیو آئی 916 ریکارڈ کیا گیا۔سموگ سے نمٹنے کیلئے لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن انسٹال کر دیئے گئے، گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں سموگ کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔فضائی آلودگی کے اعتبار سے 799 اے کیو آئی کے ساتھ ملک بھر کے شہروں میں ملتان کا پہلا نمبر ہے جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد اور پشاور میں بھی فضا زہر آلود ہے۔ادھر سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں آج بارش کا امکان ہے، بھکر ، لیہ اور ڈی جی خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی توقع ہے جس سے سموگ میں کمی متوقع ہے۔دوسری جانب شدید دھند کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا جس کے باعث مسافروں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ترجمان موٹرویز پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت کیلئے بند کیا گیا ہے، دوران سفر ٹرانسپورٹرز فوگ لائٹس کا استعمال کریں، رات کی بجائے دن کے اوقات میں سفر کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar