گرفتاریوں کا خدشہ : پی ٹی آئی کا اجلاس پشاور میں طلب

Share

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے رہنماؤں کا اہم اجلاس پشاور میں طلب کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس آج نماز جمعہ کے بعد طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر رہنماء شرکت کریں گے، اجلاس کی صدارت پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کریں گے، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت دیگر رہنماء بھی اجلاس میں موجود ہوں گی۔پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر کو خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا میں منعقد ہو گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شیخ وقاص اکرم نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب کا اجلاس آج ضرور ہو گا، پنجاب میں اجلاس کرنے میں مشکلات تھیں اس لیے اجلاس پشاور میں طلب کیا گیا۔

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور

Share پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے طریقہ کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز …