
امریکہ میں ہونے والے مڈٹرم انتخابات میں پاکستانی نژاد امریکن سلمان بھوجانی ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے۔ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستانی امریکن ڈاکٹرسلیمان لالانی کے رکن ٹیکساس ریاستی اسمبلی منتخب ہونےکا امکان ہے۔علی سجاد تاج مسلسل تیسری بار آرٹیشیا شہر کے میئر منتخب ہوگئے جبکہ علی سجاد تاج کیلی فورنیا میں ڈیموکریٹک پارٹی ڈیلیگیٹ بھی ہیں۔کنیٹی کٹ میں بھی ریاستی سینیٹ کے امیدوار ڈاکٹر سعود انور کو حریف پر برتری حاصل ہے۔پاکستانی امریکن ڈاکٹرآصف محمود کے ایوان نمائندگان کا رکن منتخب ہونے کا امکان بھی روشن جبکہ ڈاکٹر آصف محمود کا کیلی فورنیا کے ڈسٹرکٹ فورٹی میں ری پبلکن رکن کانگریس یونگ کم سے کانٹے کا مقابلہ ہے