طلباء کو. منشیات فروخت کرنے والے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

Share

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کوئٹہ میں منیر احمد روڈ سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان سے 8 کلو چرس اور 160 گرام ویڈ برآمد کی گئی ہے۔دوسری کارروائی میں ملزم سے 1 کلو 625 گرام آئس، 400 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں، گرفتار ملزمان نے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق مستونگ میں لکپاس کے قریب سے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جس سے ڈیڑھ کلو ہیروئن اور 2 کلو آئس برآمد ہوئی ہے۔علاوہ ازیں حب ریور روڈ پر کارروائی میں 500 گرام آئس برآمد کی گئی

Check Also

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Share پرانی پولیس لائنز مسجد پر فتنہ الخوارج کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے …