دہشتگردوں کاپولیس اسٹیشن پرحملہ، 2اہلکار شہید،2شدیدزخمی

Share

خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔دہشت گرد تھانے سے اسلحہ ساتھ لے کر فرار ہو گئے۔تحصیل برمل کے رغزائی پولیس اسٹیشن پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 شدید زخمی ہو گئے ڈی پی او عتیق اللّٰہ کے مطابق دہشت گردوں نے تھانے میں کھڑی پولیس وین کو جلا دیا اور اسلحہ لے کر فرار ہو گئے۔شہید پولیس اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تلاش شروع کر دی گئی

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *