مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم، پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل طلب

Share

مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے پر حتمی مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کے نمائندے شرکت کریں گے, پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، اسد قیصر اور عامر ڈوگر کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے، پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا یہ پانچواں ان کیمرہ اجلاس ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار خصوصی کمیٹی اجلاس میں شریک ہوں گے، بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی اجلاس میں شرکت متوقع ہے

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …