ٹانک میں پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 اہلکار جاں بحق

Share

ٹانک میں علاقہ پٹھان کوٹ کے قریب پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ڈی پی او کے مطابق مسلح افراد کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کی وین معمول کے گشت پر تھی کہ مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کر دی۔واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar