ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان پر برتری حاصل کرلی

Share

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ میچ چوتھے دن میں داخل ہو گیا۔دن کے کھیل کا آغاز ہونے کے کچھ ہی دیر بعد انگلش بیٹر جو روٹ نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کی جو کہ ان کی چھٹی ڈبل سنچری ہے۔یوں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں پاکستان پر برتری بھی حاصل کرلی۔پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنز بنا لیے تھے۔اس سے قبل پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے 3 سنچریاں اسکور کی گئیں، کپتان شان مسعود 151 اور عبداللّٰہ شفیق 102 بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا 104 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،اس کے علاوہ سعود شکیل 82، نسیم شاہ 33، بابر اعظم 30 اور شاہین شاہ آفریدی 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3، گس ایٹکنسن اور برائیڈن کارس نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جو روٹ، شعیب بشیر اور کرس ووکس کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی

Check Also

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود فیصل آباد میں سپردِ خاک

Share پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود کی نمازِ جنازہ راجہ غلام رسول …