تحریک انصاف کے 487 متحرک کارکنوں، رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس

Share

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لاہور جلسہ کے پیش نظر 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لئے گئے۔کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات لاہور پولیس کی درخواست پر ڈی سی لاہور نے جاری کئے تھے۔30 دن کی نظر بندی کے احکامات 17، 19 اور 20 ستمبر کو جاری کئے گئے، ڈی سی لاہور کی ہدایات پر نظر بندی کینسل کی گئی۔پولیس نے جلسہ کے دوران 100 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا، زیر حراست افراد میں سے متعدد کو نظر بندی کے تحت جیل بھجوا گیا، نظربندی کے احکامات واپس لئے جانے پر تمام افراد کو رہا کیا جائے گا۔

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …