لاہور کے تمام ایس ایچ اوز کو9 مئی میں ملوث بقیہ ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیدیا گیا

Share

پولیس حکام نے لاہور کے تمام ایس ایچ اوز کو 9 مئی میں ملوث بقیہ ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے تمام ڈویژنل ایس پیز کریک ڈاؤن کی نگرانی کریں گے، ممکنہ جلسے کے لئے پولیس نے اپنا لائحہ عمل بھی تیار کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق جلسہ کا مقام فائنل ہونے پر حتمی سکیورٹی کا فیصلہ کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملنے پر سکیورٹی ڈیوٹی لگائی جائے گی، ممکنہ جلسہ کے پنڈال کے داخلی دروازوں پر کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی۔پولیس حکام کا مزید کہنا ہے داخلی دروازوں پر تعینات اہلکاروں کے پاس 9 مئی میں مطلوب ملزمان کی تصاویر اور ڈیٹا موجود ہو گا۔

Check Also

راولپنڈی میں ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Share راولپنڈی تھانہ چکلالہ کے علاقے ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں …