کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں گر گئی، 20 مسافر جاں بحق

Share

کہوٹہ میں بس گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 20 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بس آزاد کشمیر سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ کہوٹہ کے علاقے سون گزاری پل کے مقام پر حادثہ پیش آیا، حادثے میں 20 مسافر جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں، تاہم حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس میں کل 25 کے قریب مسافر سوار تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے پولیس اور ریسکیو حکام کو حادثے کے مقام تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت میتوں اور زخمی کو بس سے نکال کر ہسپتال پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Check Also

کوہاٹ خودکش دھماکے کے بعد آپریشن مکمل، 8 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے …