بشریٰ بی بی کو 9 مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج کر دیا گیا

Share

انسداد دہشتگردی عدالت نے بشریٰ بی بی کو 9 مئی کے 12 مقدمات میں ڈسچارج کر دیا۔بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق 12 مقدمات میں نامزد کیا گیا تھا، سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی، جہاں پولیس نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے راولپنڈی پولیس کی جانب سے 9 مئی مقدمات میں بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر تفصیلی سماعت کی اور اس کے بعد پولیس کی درخواست مسترد کردی۔پولیس کا مؤقف تھا کہ بشریٰ بی بی سے جی ایچ کیو حملہ سمیت 12 مقدمات کی تفتیش کی جائے گی، انسداد دہت گردی عدالت میں بشریٰ بی بی کی جانب سے ان کے وکیل سلمان صفدر نے پولیس کی درخواستوں کے خلاف دلائل دیئے۔

Check Also

گردوارہ کے سابق صدر راجندر سنگھ اٹلی میں فائرنگ سے ہلاک

Share اٹلی کے شہر کَوُو میں گردوارہ ماتا صاحب کور کے سابق صدر راجندر سنگھ …