باجوڑ میں قبائلی رہنماؤں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

Share

باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ملک یار خان جاں بحق ہوگئے جبکہ ملک روزی خان شدید زخمی ہوگئے۔بم دھماکا تحصیل برنگ کے علاقہ اصیل ترغاو میں پیش آیا۔ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔پولیس کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں قبائلی رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا۔بم دھماکے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar