پولیس کا 12 مقدمات میں عمران خان کا فرانزک کرانے کا فیصلہ، جج کا درخواست پر سماعت سے انکار

Share

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کے بارہ مقدمات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے عمران خان کا ان بارہ مقدمات میں فرانزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفتیشی افسران نے فرانزک کیلئے درخواست اے ٹی سی لاہور میں دائر کردی ہے۔تفتیشی افسران نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور وائس میچ ٹیسٹ کروانا ہے۔جس پر اے ٹی سی جج نے تفتیشی افسران سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں ان درخواستوں پر سماعت نہیں کرسکتا، آپ کو مشورہ ہے کہ سپریم کورٹ چلے جائیں۔اے ٹی سی جج نے کہا کہ ایڈمن جج ستمبر میں آئیں گے یا پھر تب درخواستیں دائر کریں۔ جس کے بعد تفتیشی افسران عدالت سے واپس لوٹ گئے۔

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …