غیر ملکی کرنسی سمگل کرتے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی ایک اور ایئر ہوسٹس گرفتار

Share

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی ایک اور ایئر ہوسٹس گرفتار ہوگئی ہے، کسٹم حکام کی جانب سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کو غیرملکی کرنسی اسمگل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔

کارروائی کے دوران ایئرہوسٹس آسیہ قربان کو پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔جبکہ ایئر ہوسٹس آسیہ قربان سے 37 ہزار 318 امریکی ڈالرز برآمد ہوئے ہیں۔ ائیر ہوسٹس نے جسم کے مختلف حصوں میں سعودی ریال چھپا رکھے تھے۔ائیرہوسٹس کو اندراج مقدمہ کے بعد آئی اینڈ پی کے حوالے کر دیا گیا

Check Also

کوہاٹ خودکش دھماکے کے بعد آپریشن مکمل، 8 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے …